ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ہوٹل مالک نے نوکر کو ماراتھپڑ : نوکر کے رشتہ داروں کا ہوٹل کے باہر احتجاج

بھٹکل: ہوٹل مالک نے نوکر کو ماراتھپڑ : نوکر کے رشتہ داروں کا ہوٹل کے باہر احتجاج

Fri, 06 Mar 2020 19:30:34    S.O. News Service

بھٹکل:6؍مارچ(ایس اؤ نیوز) ہوٹل میں تیار کئے جانے والے دوسا کے رنگ کو لےکر ہوٹل مالک نے تکرار کرتےہوئے نوکر کے گال پر تھپڑ جُڑ دیا، جس کے بعد  نوکر کے دوست اور رشتہ دار ہوٹل کے باہر جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے۔ واقعہ جمعرات کی شام کو بھٹکل بس اسٹائنڈ کے بالمقابل واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ شرالی تٹی ہکل کا مکین انپا دیواڑیگا (32) ایک ماہ سے متعلقہ ہوٹل میں بطور باورچی کام کرنا شروع کیاتھا۔ تین دن پہلے دوسا ٹھیک طرح سے تیار نہیں کئے جانے کی بات کو لے کر ہوٹل مالک نے باورچی کے گال پر تھپڑ رسید کردیا تھا۔ واقعے کے تین دن بعد  انپا دیواڑیگا نے مالک پر الزام لگایا کہ اس کی  مار کی وجہ سے وہ اپنی  سماعت کھوبیٹھا ہے اور اب ٹھیک سے سنائی نہیں دے رہا ہے۔

انپا اور اس کے حمایتیوں نے جمعرات کی شام کو ہوٹل کے باہر جمع ہوکر واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ اگرہوٹل مالک کو  کام ٹھیک سے نہ کرنے کی شکایت تھی تو اس کو کام سے نکال دینا تھا اس طرح پٹائی کرنے کی اُسے کیا ضرورت تھی ؟

 معاملے کو لے کر ہوٹل مالک کے خلاف پولس تھانے جانے کی دھمکی دی جارہی تھی۔ نوجوانوں کے طیش کے چلتے کچھ دیر کے لئے ہوٹل کے سامنے حالات ہنگامہ خیز ہوگئے تھے۔ لیکن ہوٹل میں مالک نہ  ہونے کی وجہ  سے احتجاجی نوجوان وہاں سے چلے گئے۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Share: